لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے نمایاں آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں پاکستانی فیلڈنگ کے معیار کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کی بیٹنگ اور بالنگ بھی کبھی اوسط اور بعض اوقات اوسط سے بھی کمتر ثابت ہوئی جس کی وجہ سے اسے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں مل سکی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف چھ کیچز ڈراپ کرنے کے باوجود 49 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا میگا ایونٹ میں سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر نہ ہوتا تو اس کیلئے لاسٹ فور مرحلے میں پہنچنا ممکن ہو جاتا کیونکہ اس صورت میں کمتر پوائنٹس کی مالک نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف بہتر رن ریٹ پر کامیاب نہ ہوتی۔