لاہور(احتشام الحق)سابق کرکٹرز کی جانب سے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اس کی بحالی کے لئے پی سی بی کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الطاف نے ساڑھے دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سری لنکا کو ٹیسٹ کرکٹ بحالی میں پاکستان کی مدد کرنے پر خوش آمدیدی کہتے ہیں۔ سابق کرکٹر راشد لطیف کاکہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک بہترین لمحہ ہے ۔ دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا اور اب وہ میچ کے آغاز کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر پی سی بی کی کوششو ں پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ سابق کرکٹر محمد یوسف کاکہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی یقیناََ ایک سنگ میل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔