لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا گرین سگنل ملتے ہی پی سی بی آفیشلز کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئیں۔ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے قذافی سٹیڈیم گراونڈ کا دورہ کیا اور گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے گراؤند سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا بھی وسیم خان کے ہمراہ تھے ۔ وسیم خان نے فیلڈنگ کوچ بریڈ برن سے بھی ملاقات کی۔ وسیم خان نے باولنگ کوچ وقار یونس سے بھی بات چیت کی۔ باولنگ کوچ نے وسیم خان کو باولرز کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین سے ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔