لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور دیگر ٹریننگ کی جبکہ سہہ پہر کے بعد قذافی سٹیڈیم میں فلد لائٹس میں ٹریننگ کی ۔ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ٹرینر بریڈ برن کی نگرانی میں سٹیڈیم میں وارم اپ ڈرلز کیں اور کیچ پریکٹس کرتے رہے ۔بعد میں کھلاڑیوں نے سنٹر پچ پر نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کے لئے کو ٹپس دیتے رہے ۔ گزشتہ روز سری لنکا کا دورہ کی مثبت خبریں سامنے آ نے پر کھلاریوں میں زیادہ جوش دکھائی دے رہا تھا۔