کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس ضمانت پر رہا ہوگئے ، انہیں ضمانت کیلئے 10 لاکھ سری لنکن روپوں کے دو مچلے داخل کرنا پڑے ۔ وکٹ کیپر کو پانڈورا میں ہونے والے واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ ایک 64 سالہ سائیکل سوار ان کی گاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ پولیس کے مطابق سائیل سوار کو گورکھاپولا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ، وہ شخص ہوریتھوڈووا کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس واقعے نے خاص طور پر کرکٹ برادری کو صدمے سے دوچار کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سری لنکن وکٹ کیپر ڈرائیونگ کے دوران نشے میں نہیں تھا۔