لاہور(صباح نیوز)سری لنکا سے سینئر بدھ بھکشوئوں پر مشتمل وفد نے منگل کی صبح لاہور میں بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کیا، دھرمنا وجایا بدھسٹ ویہاڑا امریکہ کے چیف ایبٹ اور صدر ڈاکٹر والپولا نے کہا ہر مذہب نے امن و ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے ، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات میں معاونت سمیت ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ سری لنکا کی مدد کی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ِ پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔ وفد بدھ مذہب کے مختلف مقامات کے ایک ہفتے کے دورے کیلئے پاکستان میں ہے جس کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن کولمبو نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے تناظر میں کیا ہے ۔ وفد میں وینرایبل اڈو، وے ڈھمالوکا ٹھیرو، ڈاکٹر اسیلہ ، ویکرماسنگھے اور دیگر شامل ہیں۔