کولمبو( نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسے نے چوتھی باروزارت عظمی کاحلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب اتوار کو دارالحکومت کولمبو کے قریب بدھ مت کی عبادت گاہ کھلانیا راجہ مہا میں ہوئی، تقریب میں مہندا راجہ پکسے سے حلف ان کے چھوٹے بھائی اور سری لنکا کے صدر گوتابایا راجہ پکسے نے لیا۔یاد رہے حالیہ انتخابات میں ‘سری لنکا پیپلز فرنٹ’ پارلیمان میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے ۔واضح رہے کہ مہندا راجہ پکسا نے 2005 سے 2015 تک صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، وہ 2004 میں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور پھر 2018 اور 2019 میں مختصر مدت کے لئے وزیراعظم مقرر ہوئے تھے ۔