کوینزلینڈ(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک عدد ’’بلبلہ گھر‘‘ برائے فروخت ہے جس کی ابتدائی قیمت صرف دس لاکھ آسٹریلین ڈالر (12 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اپنے پورے احاطے سمیت، یہ پورا گھر کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ کوئی برا سودا نہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اس میں مرکزی عمارت کا ہر حصہ اور ہر کمرہ ایک بلبلے کی شکل میں، بالکل گول بنایا گیا ہے۔ دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے بہت سارے دیوقامت انڈے ایک ساتھ زمین پر رکھ دیئے گئے ہوں۔ اس گھر میں کل 11 کمرے ہیں اور ہر کمرے کو بالکل گول بلبلے جیسی شکل دی گئی ہے۔