ملتان(سپیشل رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونیوالی 3روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے ملتان چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تجارتی اداروں اور خواہشمند صنعتکاروں و تاجروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 12 تا 14نومبر 2019ئکو ملبورن آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں ٹیکسٹائل،لیدر اینڈ فٹ ویئرز کی مصنوعات تیار و برآمد کرنیوالے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ نمائش میں شرکت سے متعلق درخواستیں 26ستمبر 2019ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔