سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے علاقے سائو تھ ویلز میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا ۔ شہری ہوا بازی کے ادارے کے ترجمان پیٹر گبسن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں صرف ایک پائلٹ موجود تھا جو کہ ہلاک ہوا ہے ۔