میلبورن (سپورٹس ڈیسک) کبرطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے ۔ ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں جمی مرے اور برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیوک بامبرج اور جونی او ماریا پر مشتمل برطانوی جوڑی کو 3-6، 6-2 اور 7-5 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔