چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کی عدم مرمت کے باعث سرینگر مظفرآباد بس سروس آج اٹھائیسویں روز بھی معطل رہے گی ۔ پچیس فروری کے بعد سرینگر مظفرآباد بس سروس بھارتی حکام نے معطل کر دی تھی۔ کنٹرول لائن کے آرپار حکام کے درمیان امن برج کی مرمت و دیگر امور پر بات چیت کیلئے آج میٹنگ ہو گی۔ یاد رہے بس سروس کی معطلی سے آزاد کشمیر کے پانچ مسافر مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیر کے تین مسافر آزاد کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مال بردار ٹرک گذشتہ کئی ہفتوں سے لائن آف کنٹرول کراس کرنے کے انتظار میں آر پار کھڑے ہیں۔