لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت اور عمر قید کے منتظر دو ملزمان کو گواہان کی عدم موجودگی اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ دو رکنی بنچ نے عنصر لطیف اور امیر سلطان کی اپیلوں پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر خوشاب میں نور محمد کو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا ۔ ملزمان پر الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے ۔