جنیوا (آ ئی این پی )انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کے 170 ممالک میں سزائے موت ختم کیے جانے کے اقوام متحدہ کے دعوے کو مسترد کردیا، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 میں سزائے موت دینے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں پاکستان پانچویں اور امریکا آٹھویں نمبر پررہا ، ایمنسٹی نے بتا یا دنیا کے صرف 142 ممالک میں یا تو سزائے موت پر عارضی پابندی ہے یا اس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ، گزشتہ برس پاکستان میں 60 افراد کو سزائے موت دی گئی، سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں چین پہلے ،ایران دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پررہا۔ایمنسٹی کے مطابق 106 ممالک میں سزائے موت پر مکمل پابندی ہے ،7 ممالک ایسے ہیں جہاں انتہائی غیر معمولی حالات میں سزائے موت دینے کی اجازت ہے ، 29ممالک میں قانونی طور پر سزا ہے لیکن 10سال میں ایک بھی ایسی سزا نہیں دی گئی ۔