کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤکی لپیٹ میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤاور سرمایہ کے انخلا سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 272.63پوائنٹس کمی سے 47363.27پوائنٹس ہوگیا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب98کروڑ11لاکھ74ہزار729روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم کم ہو کر 82کھرب 85ارب37کروڑ20لاکھ55ہزار 970روپے ہو گیا۔اس دوران 36کروڑ8لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 483کمپنیوں کا کاروبار ہوا جبکہ72.46فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں 60پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20 سے کم ہو کر165.55 اور قیمت فروخت166.30سے کم ہو کر165.70روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166 سے کم ہو کر165.80اور قیمت فروخت166.40 سے کم ہو کر166.20روپے پرہوگئی۔ادھر ملکی صرافہ مارکیٹ میں 200روپے کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ9ہزار800روپے کا ہو گیا ،اسی طرح171روپے کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 94ہزار136روپے پر آ گئی۔