اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل فیصل سلطان نے کہا ہے پاکستانی ادویات ساز ادارے تمام اہم ادویات کو مناسب قیمت پر عوام تک پہنچائیں۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے تحت پہلی فارما سمٹ اور ایوارڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہمیشہ یاد رکھیں کہ مریض ہمارا پہلا صارف ہے اور اسے سستی اور معیاری دوا کی فراہمی آپکا فرض ہے ۔ ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے عوام کو ادویات کی فراہمی سستے داموں ممکن بنائی جا سکے ۔فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو چایئے وہ تحقیق پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک میں جدید ادویات بنائی جا سکیں اور دوسرے ممالک پر ہمارا نحصار کم ہو سکے ۔دنیا کی بڑی کمپنیاں اپنے منافع کا بہت بڑ ا حصہ تحقیق پر خرچ کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے ہماری فارما انڈسڑی بہت آگے جا سکتی ہے اور یہ مستقبل میں 5ملین ڈالر کی صنعت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔