لندن(ویب ڈیسک) اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ترین ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والے کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے ۔برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور ماہرین اسے ہائپرکار قرار دے رہے ہیں۔ یہ کار215 کلومیٹرمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3000 فٹ کی بلندی پر جاسکتی ہے ۔کمپنی نے اس کی کوئی قیمت نہیں بتائی ہے لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ تجارتی تیاری 2028 ء میں شروع ہوجائے گی۔