لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ٹیم نے سستی گندم خریدکردوہرامنافع کمانے والی فلور ملز کیخلاف انکوائری کر کے 7فلورملز میں3کروڑ55لاکھ کی بے ضابطگیوں کاسراغ لگالیا جس پر ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے فلورملزسے فوری ریکوری کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے ، اس حوالے سے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے شہرکی64فلورملزکاریکارڈچیک کیا۔اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹرفضل الہٰی اسسٹنٹ ڈائریکٹرانویسٹی گیشن اعتزاز منیر،سرکل آفیسرشاہدگجر شامل تھے ۔فلورملزنے سال2018میں رمضان پیکیج کے تحت سستی گندم خریدکرمہنگے داموں بیچ دی ۔اینٹی کرپشن نے فلورملزسے ایک کروڑ35لاکھ روپے بھی وصول کر لئے ہیں۔