نیو یارک(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے سدابہار جوانی کے حصول میں نمایاں پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے جین تھراپی کی مدد سے درمیانی عمر کے چوہوں کے عمر رسیدہ خلیات کو نیا کردیا جس سے وہ زیادہ جوان نظر آنے لگے ۔ا مریکی سائنسدان ہنرچ جیسپر نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والی متعدد بیماریوں کی روک تھام میں انسانوں میں بھی اس طریقہ کار سے فائدہ ہونے کا امکان ہے جس سے بڑھتی عمر کے اثرات ریورس ہو سکیں گے ۔