لندن (نیٹ نیوز)امن کا نوبل انعام حاصل کرنیوالی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے سیلف آئسولیشن میں ہیں اور خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بال خود کاٹ لئے اور بالوں کے نئے سٹائل کیساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔ملالہ نے امریکی اداکار اور ہالی وڈ کے ہیئر ڈریسر جوناتھن وین نیس کو ٹیگ کر کے پوچھا کہ میں نے بال کیسے کاٹے ہیں، جس پر جوناتھن نے ملالہ کے ہیئر سٹائل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ تم نے کو کمال کر دیا ہے ۔ملالہ کے نئے ہیئر سٹائل کو دیگر کئی لوگوں نے بھی پسند کیا۔