ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ خودکشی معاملے میں طلب کرلیا ہے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک درجنوں افراد سے اس معاملے سے متعلق پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے ۔بھنسالی کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے اور اْن سے اگلے ایک یا دو دن میں پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔