مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر دبائو آتش فشاں بن کر پھٹ سکتاہے ۔فلسطین کے انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس کے بیشترفلسطینی مکین قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں،دریں اثنا عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے بیت المقدس فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندیاں ناقابل قبول ہیں۔