لاہور (نیٹ نیوز) دنیا کی سب سے بڑی آڈیو سٹریمنگ میوزک ویب سائٹ سپاٹی فائے نے پاکستان میں اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں پاکستانی موسیقی سننے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ، گزشتہ ایک سال میں گلوکاروں نے 19 ہزار 590 گانے ویب سائٹ پر جاری کئے ، امریکہ،کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں پاکستانی موسیقی کو سننے میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی فوک موسیقی کی مقبولیت میں مجموعی اضافہ 150 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا، پاکستانی گلوکاروں میں عاطف اسلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے گئے ،دوسرے نمبر پر راحت فتح علی خان، تیسرے پر استاد نصرت فتح علی خان، چوتھے پر مومنہ مستحسن جبکہ پانچویں نمبر پر بلال سعید رہے ۔