فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کرو نا وائرس کیخلاف جا ری احتیاطی تدا بیر پر عمل در آ مد کی حکومتی مہم میں شعرا اور گلو کا ر بھی کسی سے پیچھے نہیں ر ہے اور اس کا ر خیر میں فیصل آ باد ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں فیصل آ باد کے جواں سا ل گلو کاروں سعد سندھو اور عبداﷲ شا ہدکی آ وا زوں میں ایس ایم عابد کا لکھا ہوا ایک ویڈیو گیت ’’لڑنا سبھی‘‘ ریڈجائنٹ نے گزشتہ روز ریلیز کیا گیا ہے جس میں کرو نا وا ئرس سے بچا ؤ اور احتیاطی تدا بیرکاعوامی شعور نظر آ تا ہے ۔ اس اصلاحی گیت کے ڈا ئریکٹر حسن جا وید ہیں اور یہ آ ئیڈیا عبدالرؤف رو فی جٹ پرو جیکٹ ہیڈ نے پیش کیا ہے جسے یو ٹیو ب اور سوشل میڈیا پر بہت پذیرا ئی مل رہی ہے۔