ملتان(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرریلوے کی خصوصی ٹرین کوگزارنے کے لئے پشاورکے لئے جانے والی خیبرمیل کوکسان اسٹیشن پرروک لیاگیابتایاجاتاہے کہ کراچی سے پشاور کے لئے جانے والی خیبرمیل کوپونے 6بجے شام کے قریب اکاڑہ سے آگے کسان سٹیشن پرروک لیاگیاکیوں کے لاہورسے ساہیوال کے لئے وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ٹرین آرہی تھی وفاقی وزیرکی ٹرین کوپہلے گزارنے کے بعد20منٹ کی تاخیرسے خیبرمیل کودوبارہ چلایاگیا۔ٹرین مسافروں نے وفاقی وزیرکی ٹرین کوگزارنے کے لئے خیبرمیل کوروکنے پراحتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ایک لنک روٹ ٹرین کوروکنا جس میں سینکڑوں مسافرموجود ہوں کسی طور بھی ریلوے کابہترطرزعمل نہیں ہے ۔