ریاض (92 نیوز رپورٹ) پاکستان اور سعودی عرب کے بھائی چارے کی ایک اورعظیم مثال قائم ہوگئی۔سعودی عرب نے پاکستان کیلئے معاشی پیکیج کااعلان کر دیا،سعودی عرب پاکستان کو4.2ارب ڈالرکی مالی امدادفراہم کریگا، سعودی ترقیاتی فنڈنے پاکستان کی امدادکیلئے احکامات کے اجراکااعلان کردیا، سعودی فنڈبرائے ترقی پاکستان سٹیٹ بینک میں 3ارب ڈالرکازرتعاون رکھے گا،پاکستان کوسعودیہ کے فراہم کردہ تین ارب ڈالرسے زرمبادلہ کے ذخائربہترہوسکیں گے ،سعودی عرب سال بھرتیل مصنوعات کے حصول میں بھی پاکستان کی مددکریگا،سعودی عرب تیل مصنوعات کی خریداری کیلئے 1.2ارب ڈالرفراہم کریگا،سعودی ترقیاتی فنڈنے اعلان کیا کہ برادر ملک پاکستان کی مشکلات میں گھری معیشت کوہرممکن تعاون فراہم کیاجائیگا،پاکستان کی مدد کا مقصدکوروناکے باعث معاشی مشکلات سے نکالناہے ۔