ریاض (این این آئی) برطانوی قونصل جنرل اور او آئی سی کے خصوصی نمائندے سیف اشعر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اتحاد کے فروغ کی پالیسی کامیاب رہی جس کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد17 ہزار سے زیادہ رہی ہے ۔سعودی عر ب کی سیاحت کے لیے مزید برطانوی سیاح آئیں گے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برطانوی قونصل جنرل مکہ مکرمہ میں حجاج کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے چیئرمین طارق بن محمدانقاوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔دریں اثناء قونصل جنرل نے معتمرین اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بھی سراہا ۔برطانوی وزیر کابینہ مائیکل گوو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ اگلے برس کے اختتام تک یونین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو طے کرنا ہے ۔