صنعا،ریاض(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ہیں جھڑپوں کے دوران 21جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ سعودیہ نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا،ریاض کی جانب 2بیلسٹک میزائل داغے گئے تھ ۔دفتر خارجہ پاکستان نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔اتحادی افواج نے الحدیدہ میں حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔سعودی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل ریاض کی جانب داغے گئے تھے تاہم سعودی ائرڈیفنس نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، سعودی شہر ریاض دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا تھا۔حوثی باغیوں کے خلاف برسرِپیکار سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ملک کے وسط میں واقع ریاض، اور جنوب مغرب میں یمن کے ساتھ سرحد کے عین شمال میں واقع جزان شہر پر گرنے والے میزائل کے چھرّوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ،سعودی عرب کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں ریاض اور جزان پر کیے گئے دو بیلسٹک میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فوجی اتحاد کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس میں ریاض کی سول دفاعی ٹیموں نے حوثی باغیوں کے میزائل کو تباہ کیا اور اس کے ملبے کو ٹھکانے لگایا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ واقعے میں دو شہری میزائل کے گرتے ہوئے ملبے سے زخمی ہوئے کیونکہ ان میں سے ایک رہائشی علاقے کے اوپر آسمان میں تباہ ہوا تھا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سعوی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف کے گئے راکٹ حملے ناکام بنا دیئے ، امریکی ساختہ دفاعی نظام سے راکٹ گرائے گئے ۔