ریاض( آن لائن )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اقتصادی کمیٹی اور مشترکہ بزنس کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے ۔فلسطینی صدر محمود عباس اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔یہ معاہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے مابین سرکاری بات چیت کے دوران ہوا ہے ۔اس ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت اور مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کی ان کی کوششوں کا جائزہ لیا۔قبل ازیں فلسطینی صدرنے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں کاروباری کونسل کے قیام پراتفاق کیا گیا۔