ریاض(نیٹ نیوز)سعودی شہری نے امریکی بیوی پر نشہ دینے کا الزام لگایا ہے جبکہ ان کی سابق اہلیہ میں بچے کی کفالت کے حوالے سے مقامی عدالت میں جاری مقدمے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت نے ان کے مغربی طرز زندگی کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد کردی۔امریکی نژاد سعودی شہری 31 سالہ بیتھنے ویرا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت نے ان کی درخواست ان کے امریکی و مغربی ہونے کی وجہ سے مسترد کی۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بیتھنے ویرا کا کہنا ہے کہ بچے کی کفالت کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران جج نے انہیں بتایا کہ وہ عرب ملک میں رہنے کے باوجود مغربی طرز پر زندگی گزارتی ہیں، اس لیے بچے کو ان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی شہری نے تسلیم کیا کہ وہ نشہ کرتے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں نشے کا عادی ان کی سابق اہلیہ نے بنایا، کیوں کہ وہ ہی انہیں نشہ لا کر دیتی تھیں۔