دوحہ( نیٹ نیوز) سعودی عرب اور قطر 3 سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کیلئے ابتدائی معاہدہ کر لینے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں۔الجزیرہ ٹیلی ویژن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ پیشرفت امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر کے خلیجی ممالک کے دورے کے بعد سامنے آئی۔ جیرڈ کشنر نے رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی ولی عہد اور قطر کے امیر سے ملاقات کیلئے بدھ کو دوحہ پہنچے تھے ۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے لکھا تھا کہ مذاکرات میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جانا تھی کہ قطری جہازوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔