جدہ(آن لائن)سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر منقولہ جائیدادوں کے سودوں اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ نئے اعدوشمار کے مطابق 1438ھ کے مقابلے میں 1439ھ میں 31.1ارب ریال کے سودے ہوئے ہیں۔ یہ 15 فیصد کم تھے ۔ مسلسل چوتھے بر س غیر منقولہ جائیدادوں کے سودوں میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ 1438ھ کے دوران 172.01ارب ریال کے سودے ہوئے ۔ رہائشی اور تجارتی املاک کے سودوں میں 42 تا 63فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود ان کے نرخوں میں 30فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔