اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں مزدوروں کے ساتھ بد سلوکی پر وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کردیا ، انسپکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات 15 یوم تک مکمل کرنے کاحکم دے دیا جبکہ معطل پاکستانی سفیر اور اس کا عملہ واپس پاکستان پہنچ گیا جو آئندہ چند روز میں انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہسعودی عربمیں پاکستانی مزدورں کے ساتھ سفارتکاروں کی جانب سے بدسلوکی کا انکشاف ہوا جس کے بعدوزیراعظمعمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سعودی عربمیںپاکستانکے سفیر علی اعجاز اور دیگر عملہ کو معطل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں عوامی رابطوں کے ذمہ دارعملے کو واپس بلا لیا گیاہے ۔اس حوالے سے وزیراعظمانسپکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔انسپکشن ٹیم 15 دن میں تحقیقات مکمل کر کے وزیراعظمکو رپورٹ پیش کرے گی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ واپس بلائے گئے 6 اہلکار سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ میں کام کر رہے تھے ۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو اہمیت دیتی ہے اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سفیرراجہ علی اعجاز18مئی کواپنی مدت ملازمت پوری ہونے پرسبکدوش ہورہے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں ہمارے سفارت خانے نے اپنے محنت کش طبقہ کا وہ خیال نہیں رکھا جو رکھنا چاہئے تھا اور ان کی مدد کی بجائے ان سے پیسے لینے کی بھی شکایات ہیں،اس کی انکوائری کروارہے ہیں،وہاں تعینات سفیر کی بھی تحقیقات ہوں گی،جو جو اس میں ملوث ہوا، اس کے خلاف کارروائی کریں گے اور مثالی سزائیں دیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں عملے کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی اور رشوت کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا اور سعودی عرب کے سفیر جن کی مدت مکمل ہوچکی تھی سمیت 7سفارتکاروں کو پاکستان واپس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں کے لئے وارننگ ہے کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کی خدمت اور سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ایسی ہی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کو واپس بلا لیا،سعودی عرب میں سفارتی عملے کے چھ اہلکاروں کو بھی واپس بلایا گیا،اس حوالے سے انکوائری ہو رہی ہے ۔