ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں اونٹوں کے علاج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ویٹر نری اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ تیارکیا ہے اس منصوبے پر تقریبا 10 ریال لاگت آئے گی۔مایڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت زراعت وماحولیات کی طرف سے القصیم گونری میں نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیاکا سب سے بڑا ویٹرنری ہسپتال قائم کرنے کے لیے پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے ،جلد ہی اس ہسپتال کا افتتاح کردیا جائے گا۔ اس ہسپتال کے لئے سلام ہسپتال برائے کیمل ویٹرنری کا نام تجویز دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال میں نہ صرف اونٹوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جائے گا بلکہ اونٹوں کی پرورش، نگہداشت اور ان کی نسل کو پروان چڑھانے کے لئے دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔