ریاض،پیرس(نیٹ نیوز،ایجنسیاں)سعودی عرب نے زکوٰۃ کے نئے قواعد وضوابط نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ آئندہ سال یکم جنوری سے لاگو ہوں گے ۔کانفرنس میں انکم ٹیکس اور زکوٰۃ کے حوالے سے مختلف امور پر بات کی گئی اور ٹیکس قوانین کو جدید بنانے کے لیے مختلف ممالک کے تجربات پر بھی روشنی ڈالی گئی،زکوٰۃ کے نئے ضوابط سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم خلیجی باشندوں پر یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوں گے ۔دریں اثنا سعودی عرب میں پارکوں میں باربی کیو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔