ر یاض (این این آئی ) سعودی عرب نے داعش تنظیم کیخلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کیلئے 10 کروڑ ڈالر پیش کئے ہیں۔ اس رقم سے شمال مشرق میں داعش سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اس دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی پر پابندی لگائی جا سکے ۔ شام میں آزاد کرائے گئے علاقوں کے واسطے اب تک بین الاقوامی اتحاد کو پیش کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے ۔