ریاض ( نیٹ نیوز) امریکہ میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا نے نفسیات میں ایک ہی ساتھ سکالر شپ پر اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کرلی، شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والی ریما الھویش اور اُن کے صاحبزادے عبدالرحمان کو امریکی یونیورسٹی میں سکالر شپ پر بھیجا گیا تھا، ریما الھویش نے بتایا نفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے اور میں یونیورسٹی میں پڑھاتی بھی ہوں لیکن میرے بیٹے کو میڈیکل کے لیے سکالر شپ ملی تھی تاہم اس کا دل نہ لگا تو اس نے بھی نفسیات میں داخلہ لے لیا۔