ریاض ( اے ایف پی ) سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے سعودیہ کے وزیر خارجہ کوتبدیل کر دیا ہے ۔ابراہیم الا صاف کی جگہ فیصل بن فر حان کو وزیر خارجہ تعینات کیا گیا ہے ۔ ابراہیم کو دسمبر 2018ء میں وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جگہ وزیر خارجہ مقر ر کیا گیا تھا۔