ریاض(نیٹ نیوز)خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سلیمان بن عبداﷲ نے ایک بیان میں کہا کہ کابینہ نے شاہ سلمان کی جانب سے غریب قیدیوں کی رہائی کے حکم کو سراہا۔کابینہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔کابینہ نے دونوں ممالک میں تعاون، مشترکہ کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، 20ارب ڈالر کے معاہدوں و دیگر اقدامات کی توثیق کی۔