ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کی سرمایہ کاری پر ایک معاہدے کی منظوری دے دی،میڈیارپورٹس کے مطابق 30مارچ کو مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبول کی موجودگی میں مصری حکومت اور مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ پر مصری حکومت اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔مصری حکومت کی طرف سے معاہد پر وزیر برائے منصوبہ بندی اور خود مختار فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر ھالہ السعید اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے شوری کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعید نے دستخط کیے تھے ۔مصر کی کابینہ نے کہا تھا کہ مصر کا مقصد خود مختار فنڈ اور سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی پی)کے درمیان تعاون میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے ۔معاہدے سے قبل دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداروں اور سرمایہ کاری کے ذمہ داران کی تواتر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں کی گئیں۔