ریاض (این این آئی )سعودی عرب اور چینی وزرا خارجہ کے درمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ ہواہے ۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ٹیلیفونک بات چیت میں سٹریٹجک شراکت، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔