ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ مملکت میں دینی سیاحت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے دوسرے پہلوئوں پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے ۔ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران حکومت نے مملکت میں سیاحت کے لیے چار لاکھ عمومی ویزے جاری کیے ۔ بنیادی ڈھانچہ موجودہ سیاحت کے لیے ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج سے جلد از جلد نمٹنا چاہتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے بتایا کہ مملکت نے غیرملکی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے بعد اب تک تقریبا چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے ہیں۔