فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سعید اجمل اکیڈمی اور فیصل کرکٹ کلب کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ منعقد ہوا جس میں سعید اجمل اکیڈمی نے مقرر 40اوورز میں 140رنز سکور کیا ۔فیصل کرکٹ کلب کے نوجوان بائولر حسن حمید نے 7اوورز میں 14رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فیصل کرکٹ کلب نے 140کا ہدف 21اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں شاندار کامیاب حاصل کرلی۔حسن حمید کو شاندار کارکرگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ایک ہزار روپے نقد انعام دیاگیا۔