لاہور( کلچرل رپورٹر)’’ وہ لڑکی بے نظیر تھی‘‘سعیدہ امتیاز کا بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر ان کو خراج عقیدت ،ٹاپ ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا مکمل کرلیا جس کو ریلیز کردیا گیا ہے ۔سعیدہ امتیاز نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور گلوکارہ اپنے پہلے ویڈیو گانے کے ذریعے انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو سے بچپن سے دلی لگاؤ اور وہ میری رول ماڈل ہیں، سعیدہ امتیاز نے گانے کا پوسٹر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مشکل کے ان دنوں میں یہ پراجیکٹ چند محدود لوگوں کی مدد سے بنایا گیا ہے ۔ گانے کے شاعر زوہیب بٹ جبکہ اس کا میوزک ولی حامد علی خان نے تیار کیا ہے ۔