لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور کامیاب حکومتی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل روشن،مستحکم اور اَمن کا گہوارہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مر تبہ حکومت کی تر جیح انسانی ترقی ہے اور بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے ، وہ گور نر ہاؤس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے سیاسی اور دیگر شعبوں سے آنیوالے 55سے زائد وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف پاکستان کو ریاست مدنیہ بنانے کے مشن پر گامزن ہے اور انشاء اﷲ ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔