مکرمی !ہمارے ملک میں سیاسی مداخلت اور طبقاتی وسفارشی کلچر نے اس آزاد خطے کے نظام تعلیم کا بیڑا بھی غرق کر دیا ہے،ہمارا نظام تعلیم مکمل سفارشی کلچر کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اب حال یہ ہے کہ میرٹ کی جگہ سفارش چلتی ہے اہلیت وقابلیت کی جگہ جان پہچان اور خوشامدکو ترجیح دی جاتی ہے شعبہ تعلیم میں سفارشی کلچر سے صرف اساتذہ و سٹاف بھی متاثر نہیں بلکہ طلبہ بھی اس چکی میں پیس رہے ہیں شعبہ تعلیم میں ایسے افراد کو لایا جائے جو خوشامد پسند نہ ہوں تاکہ گھوسٹ نظام تعلیم سے جان چھڑوائی جاسکے ۔ (حبیب الرحمن)