لندن ( نیٹ نیوز ) آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کرنے والی 22 سالہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی زندگی کا اختتام ویسے نہیں ہوا، جیسے سوچا تھا۔ملالہ یوسف زئی نے لائف اینڈ سٹائل میگزین وینٹی فیئر میں اپنا مضمون لکھا، جس میں انہوں نے اپنی یونیورسٹی کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے مضمون میں اعتراف کیا کہ آکسفورڈ کی زندگی کا اختتام اس طرح نہیں ہوا، جس طرح سوچا تھا۔ سوچا تھا کہ یونیورسٹی کے ہر دن کو انجوائے کروں گی اور یونیورسٹی کی ہر گلی، ہر موڑ اور ہر کیفے گھوموں گی مگر پھر بھی زندگی کا یہی وقت سب سے یادگار اور بہترین ہے ، کیوں کہ اسی دوران 140 ممالک کے کلاس فیلوز سے ملیں ، ان کیساتھ یادگار وقت گزارا۔ انہوں نے نوجوانوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیاں دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نئی نسل دنیا کو بہتر بنانے میں مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کریں گی۔