لاہور، شرقپور شریف ، گگو منڈی (سپیشل رپورٹر ، نمائندہ 92نیوز، نامہ نگار ) نواب ٹاون میں ایک گرلز ہاسٹل سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوگئی، دروازہ نہ کھولنے پر سحر کی موت کا انکشاف ہوا، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ، سحر طلاق یافتہ اور مقامی دفتر میں ملازمت کرتی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ، تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ کی حدود وئیر ہائوس سے سیکورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوگئی، 65سالہ اکرم دو سال سے وئیر ہائوس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا، شفٹ بدلی تو دوسرے گارڈ نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور فرانزک کی تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ شرقپور میں گھریلو ناچاکی پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کومار دیا، چوک شیر ربانی کا مقصود پرانی چونگی کے قریب جارہا تھا ، بھتیجے مانی نے فائرنگ کرکے مار دیا، گگو منڈی میں اڈہ کواٹر کے قریب نواحی گاؤں 213 ای بی کے صدام حسین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا شبہ ہے ۔