لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم آزادی دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا ، پوری قوم نے یوم سیاہ منا کر فیصلہ سنادیا ہے کہ پاکستان کے عوام مودی کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے اوربھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی ، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، اقوام متحدکشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور اپنی قراردادوں پر عمل کرانے کیلئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کرے ۔ بھارت کے یوم آزاد کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر پوری قوم نے متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے پوری دنیا کو مثبت پیغام دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی فوج بڑھا کرکرفیو نافذ کرکے جو ظلم و ستم کررہا ہے کشمیر میں تحریک آزادی اتنی ہی مضبوط ہورہی ہے کشمیر سے بھارتی فوجیوں کے تابوتوں کی بھارت واپسی اس امر کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں زبردست مزاحمتی تحریک جنم لے رہی ہے ۔