سلانوالی(نامہ نگار)سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 140 جنوبی میں بڑانہ روڈ پر مسجد عطااﷲ شاہ بخاریؒ سے ملحقہ زیر تعمیر مدرسہ کی چھت گر نے سے تبلیغی جماعت کے امیر سمیت 3کارکن جاں بحقاور 9 کارکن شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے 2زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ،اے سی ،ڈی ایس پی سلانوالی اورمدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبہ سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ،تبلیغی جماعت اپنے دینی کام کی ترتیب کے مطابق یہاں مقیم تھی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں امیر جماعت فضل کریم ، سعید الرحمٰن اور محمد شاہ شامل ہیں۔ سید کریم، پائندہ غلام، محمد یونس، خالد رحمان ،شمس الرحمن ،گل نصیب خان ، حضرت عثمان ،عمر الرحمان اور صاحب زادہ زخمی ہوئے ،جاں بحق افراد کا تعلق شانگلہ سوات سے بتایا جاتا ہے ۔